Wednesday, May 27, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوزیر خارجہ بلاول بھٹو طویل امریکا کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو طویل امریکا کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد-وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکا کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، انہوں نے آمد کے فوری بعد اسپتال جاکر اپنے والد آصف زرداری کی عیادت کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکا کا طویل دورہ کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، وہ وطن واپسی کے فوری بعد اپنے والد آصف زرداری کو دیکھنے اسپتال پہنچے اور ان کی عیادت کی۔بلاول بھٹو نے سابق صدر کی صحت سے متعلق تفصیلات حاصل کیں، ڈاکٹر عاصم نے انہیں آصف زرداری کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے دو ہفتے قبل امریکا گئے تھے۔انہوں نے اپنے اس طویل دورے کے دوران امریکی حکام سمیت دیگر عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے دورہ امریکا کے دوران نیویارک میں دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی صدارت کی۔ کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری، قطر، سربیا اور دیگر ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نے شرکت کی اور عالمی برادری کو درپیش مسائل کے حل پر بات چیت کی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔