Sunday, December 22, 2024
ہومپاکستانمسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کرگئے

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان انتقال کرگئے

اسلام آباد ،پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر رہنماسینیٹرمشاہد اللہ خان انتقال کرگئے، وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے، ان کی نمازجنازہ بعدنمازظہر11ایچ اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنمااورسینیٹرمشاہد اللہ خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے، وہ طویل عرصہ سے بیمار تھے ، بیٹے ڈاکٹر افنان اللہ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ان کے والد مشاہد اللہ خان کی نمازجنازہ آج بعدنمازظہر الیون ایچ اسلام آبادمیں ادا کی جائے گی۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور ملک بھر کے سیاسی رہنماوں نے مشاہد اللہ خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔مریم نوازنے مشاہداللہ خان کیانتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے وفا دار اور اہم رہنما کے انتقال نے افسردہ کردیا، مشاہداللہ خان کی وفات پارٹی کیلئے بہت بڑانقصان ہے، ان کاخلا کبھی پرنہیں ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ مشاہداللہ خان نے ہمیشہ باپ جیسی محبت اور شفقت دی، ان کو کبھی بھول نہیں پائیں گے،اللہ جوار رحمت میں جگہ دے۔ن لیگی رہنما محمد زبیر نے سینیٹرمشاہداللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بہت افسوسناک خبر ہے، مشاہداللہ خان اچھیانسان اورپارلیمنٹیرین تھے۔خیال رہے مشاہد اللہ خان نے سیاست کا آغاز مزدور رہنما کے طور پر کیا، وہ بلدیہ کراچی کے ایڈمینسٹریٹر بھی رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔