Friday, January 3, 2025
ہومپاکستانسینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری روز

سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری روز

اسلام آباد،سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری روز ہے۔ سینیٹ امیدواروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ شام 5 بجے تک امیدواران اپنے کاغذات جمع کرواسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق3 مارچ کو انتخابی دنگل سجے گا۔الیکشن کمیشن پنجاب آفس میں سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کی آمد کا سلسلہ آج آخری روز بھی جاری ہے۔ امیدواران شام پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔ گذشتہ روز چالیس امیدواروں نے کاغذات حاصل کئے، جبکہ مسلم لیگ قاف کے رہنما کامل علی آغا اور تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 تا 16 فروری ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہوگی۔ کاغذات منظور یا مسترد کئے جانے کے فیصلوں کیخلاف ٹربیونل میں اپیل کرنے کی تاریخ 18 فروری مقرر کی گئی ہے۔ اپیلوں پر فیصلہ 20 فروری کو ہوگا۔امیدواروں کی حتمی فہرستیں 23 فروری کو آویزاں کی جائیں گی۔ کوئی بھی امیدوار 2 مارچ تک مقابلے سے دستبردار ہوسکے گا۔ سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔