واشنگٹن-امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان کی پاکستان میں حالیہ سیلاب میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرنے پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کی تعریف،
انہوں نے کہاہے کہ پا کستان اور امریکہ کا مستقبل روشن ہے، امریکی حکومت، کانگریس، سول سوسائٹی، پرائیویٹ سیکٹر اور مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کی جانب سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بڑے پیمانے پر تعاون کیا گیا، پاکستانی امریکن کمیونٹی نے سیلاب سے بچا اور امدادی کاموں میں تعاون اور امداد کو متحرک کرنے کے لیے بہترین کردار ادا کیا،وہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام چھٹی بین الاقوامی مطالعاتی کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے تھے ،اپنے خطاب میں سفیر پاکستان نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں سے پاک اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں نے امن اور جنگوں میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے ۔ باہمی دوستی کا رشتہ جاری و ساری ہے مسعود خان نے کہا کہ ہم اپنے خطے اور اس سے باہر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے
۔ ہم دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں اور تنازعات کو حل کرنے اور امن کو فروغ دینے کے لیے سفارت کاری جاری رکھیں گئے مسعود خان نے کثیر الجہتی پاک امریکہ شراکت داری کو مستحکم کرنے کے لیے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی کوششوں کو سراہاسفیر پاکستان نے کہا کہ موجودہ دور میں دونوں ممالک کے دوطرفہ ایجنڈے میں اقتصادیات سر فہرست ہیمسعود خان نے مزید کہا کہ حالیہ اعلی سطحی دوروں اور ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری، صحت کے شعبے میں شراکت داری، فوڈ سیکیورٹی ، ماحولیاتی تبدیلی، توانائی، زراعت، ٹیک سیکٹر اور عوامی روابط اولین ترجیحات ہیں سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان فلبرائٹ سکالرشپ حاصل کرنے والا سب سے بڑا ملک ہیانہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستانی طلبا کی کل تعداد 7500 ہے جو کہ خطے کے دیگر ممالک کے طلبا مقابلے میں بہت کم ہے۔ ہمیں اس تعداد کو بڑھانے کیلئے سٹیم (سائنس ٹیکنالوجی، انجنیرنگ اور ریاضی) اور دیگر مضامین میں طلبا کی تعلیم اور اندراج کرانے کی کوشش کرنی چاہیے، قائداعظم یونیورسٹی اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیسفیر پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے اور اعتماد سازی کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی سافٹ پاورکو اجاگر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیاپاکستانی یونیورسٹیوں میں لنکن کارنرز کے کردار کو سراہتے ہوئے سفیر پاکستان نے امریکہ میں بھی پاکستانی یونیورسٹیوں کی نمائندگی کی تجویز دی
اور کہا کہ تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کی بہتری اور امریکی یونیورسٹیوں میں پاکستان چیئرز کو فعال کرکے یہ مقصد حاصل کیا جا سکتا ہیسفیر پاکستان نے کہا کہ ایریا سٹڈی سنٹر پاکستان میں امریکہ کے بارے میں نہ صرف سیاسی طور پر بلکہ ،معاشی، تکنیکی، سماجی اور ثقافتی منظر نامے کے بارے میں افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لیے بہتر ین کردار ادا کر رہا ہیسفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کا مستقبل روشن ہے، دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ہمہیں ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھناہوگا۔
