ہومپاکستانامریکہ سے سیلاب زدگان کیلئے مزید دو امدادی پروازیں کراچی پہنچ گئیں

امریکہ سے سیلاب زدگان کیلئے مزید دو امدادی پروازیں کراچی پہنچ گئیں

امریکہ سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے انسانی امداد کے سلسلے میں مزید دو امدادی پروازیں جمعہ کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچ گئیں۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے مجموعی طور پر امریکہ سے ایسی 20 پروازیں امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی طرف سے انسانی امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔