ہومپاکستانحکومتی اتحاد کے سربراہوں کا رابطہ، معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

حکومتی اتحاد کے سربراہوں کا رابطہ، معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد-حکومتی اتحادیوں کے سربراہوں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس دوران معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے نواز شریف اور آصف زرداری کو ٹیلیفون کیا گیا ہے۔ اس دوران تینوں سیاسی رہنماوں کا موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور عمران خان کی نئی احتجاجی کال سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی۔اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رہنماوں کا کہنا تھا کہ انصاف کا معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے، اس میں پسند ناپسند نہیں ہونی چاہیے۔دوسری جانب سیلابی اور معاشی صورتحال کے تناظر میں حکومتی اتحاد مشاورت سے فیصلے کرنے پر بھی بات کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔