اسلام آباد-بجلی حفاظت کے ساتھ” مہم کے تحت نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے تعاون سے “آئسولیشن اینڈ پرمٹ ٹو ورک “کے موضوع پر ڈائریکٹر جنرل ایڈمن / ایچ آر/ کنزیومر افیئر کی سربراہی میں ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔
ویبنار میں پاکستان کے پاور سیکٹر کے سینکڑوں پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ نیپرا کے حکام نے بھی شرکت کی۔ویبینار کا بنیادی مقصد بجلی کے مہلک خطرات کو کنٹرول کرنے کے لیے “آئسولیشن اینڈ پرمٹ ٹو ورک” سسٹم کے درست اطلاق کو سمجھنا، کسی بھی برقی آلات کی دیکھ بھال کے لیے آئسولیشن اور کام کرنے کے اجازت نامے کی ضروریات اور مناسب اطلاق کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل ایڈمن / ایچ آر/ کنزیومر افیئر نوید الہی شیخ نے اپنے افتتاحی کلمات میں کام کی جگہ پر حفاظت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور چئیرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کے وژن کو دوہرایہ کہ نیپرا اپنے حتمی ہدف “صفر حادثات “کے حصول کے لیے پاور سیکٹر میں بین الاقوامی حفاظتی معیارات پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا تاکہ بجلی کے مہلک حادثات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ویبنار سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے الیکٹرک ، جناب مونس علوی نے بھی خطاب کیا جنہوں نے پاور سیکٹر میں بہترین حفاظتی طریقوں کی وکالت، تشکیل، نفاذ اور نگرانی میں چیئرمین نیپرا کی گہری دلچسپی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کے الیکٹرک نیپرا کی مہم “بجلی حفاظت کے ساتھ” کے تحت شروع کیے گئے ایسے بہترین طریقوں کو مثر طریقے سے نافذ کرتا رہے گا۔
