ہم میں سے کتنے ہیں جو اپنی اصل پہچان سے جی رہے ہیں؟ شاید بہت کم! ہم سب نہ ریس میں بھاگ رہے گھوڑے ہیں اور ریس ہے کون سی ؟پتہ نہیں، اپنے اوپر ایک بناوٹی لبادہ اوڑھ رکھا ہے کتنوں نے جو اندر سے تو کچھ اور ہیں کرنا کچھ چاہتے ہیں پر دنیا کا چلن دیکھتے کر وہ رہے ہیں جو ہر کوئی کر رہا ہے ،کیوں ہم اپنی مرضی کی زندگی نہیں گزار سکتے؟ کیوں ذمے داریوں کے بوجھ کے نیچے اپنی خواہشات کا گلہ گھونٹ دیتے ہیں کیوں وہ نہیں کر سکتے جو کرنا چاہتے ہیں؟چھوٹے تھے تو سکول پڑھائی ،کچھ بڑے ہوئے نوکری ، شادی ، بچے خاندان کی ذمے داری ۔چلو بھائی چڑھ جا پٹری پر اور بھاگنا شروع کر دو، کسی ٹرین کی طرح بھاگتے جا بھاگتے جا اور پھر اچانک سے ایک دن ٹرین رک گئی یعنی زندگی ختم ہو گئی ، ارے پر میں نے تو اپنی زندگی جی ہی نہیں میں نے تو ماں باپ کی ،بہن بھائیوں کی ،شوہر/ بیوی کی بچوں کی زندگی جی اور ان سب کے بیچ میں کہاں گیا ۔میرے شوق میری خواہشات ، تمناؤں اور احساسات کا کیا ہوا؟ کیوں ہمیں موقع نہیں دیا جاتا کہ ہم وہ کر لیں جو ہمارے اندر کا انسان کرنا چاہتا ہے کچھ اپنی زندگی کے پل ہم خود بھی جی کر دیکھ لیں؟۔
ہم کیا ہیں، کون ہیں کبھی سوچا ہے؟
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔