Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانایم کیو ایم کی عدم دلچسپی ،لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کی درخواستیں مسترد

ایم کیو ایم کی عدم دلچسپی ،لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کی درخواستیں مسترد

کراچی-سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم اور ان کے وکلا کی عدم دلچسپی کے باعث لاپتہ کارکنوں کی درخواستیں مسترد کردیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کارکنوں سمیت 13 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران جج نے ایم کیو ایم اور وکلا کی عدم دلچسپی کے باعث لاپتہ کارکنوں کی درخواستیں مسترد کردیں۔ایم کیو ایم کے وکلا نے گمشدہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز کی پیروی چھوڑ دی، جس کے باعث عدالت نے درخواستیں مسترد کردیں۔ایم کیو ایم کارکنوں سمیت 13 شہری کافی عرصے سے لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے طویل عرصے سے درخواستیں سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں، لاپتہ افراد میں سلمان، خالد، وقار، یاسین اور دیگر شامل ہیں۔عدالت نے دیگر لاپتہ افراد کی درخواستوں پر پولیس، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رپورٹ طلب کرلی، اور سیکیورٹی اداروں کو لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے سنجیدگی سے اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔