ہومپاکستانچائنا گورئمنٹ کی طرف سے دی جانیوالی امدادی سامان گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےحوالے

چائنا گورئمنٹ کی طرف سے دی جانیوالی امدادی سامان گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےحوالے

گلگت(آئی پی ایس)چائنا گورئنمٹ زنگ زیانگ کی طرف سے دی جانیوالی امدادی سامان گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےحوالےحکومت گلگت بلتستان کی جانب سے دوست ملک کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے بھیجی جانے والی امداد پر اظہار تشکر۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے اس حوالے سے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وئیر ہاوس کا تفصیلی دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کمال الدین قمر نے بریفنگ دی اور اب تک دی جانیوالی امدادی سامان کو تمام متاثرہ علاقوں تک پہنچانے کے مکینیزم کے حوالے سے سیکریٹری داخلہ کو آگاہ کیا۔اس موقع پر سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے چائنا گورنمنٹ زنگ ژیانگ اور سینیٹر طلحہ محمود کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے بھیجے گئے امدادی سامان کی فراہمی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ ہم دوست ممالک اور سینیٹر طلحہ محمود کے مشکور ہیں جنھوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں یاد کرتے ہوئے ہمارے دکھوں کا مداوا کیا۔
سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان اقبال حسین خان نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ دوست ممالک کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان کو گلگت بلتستان کے تمام متاثرین تک پہنچایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں خطے کے تمام متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور ریلیف کیلئے اقدامات جاری ہیں اور ان کی بحالی میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔