ہومپاکستانسندھ ہائیکورٹ نے جائیداد کی خرید و فروخت پر بڑا فیصلہ سنا دیا

سندھ ہائیکورٹ نے جائیداد کی خرید و فروخت پر بڑا فیصلہ سنا دیا

کراچی (نیوزڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے جائیداد کی خرید و فروخت پر بڑا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے جائیدادوں کی معلومات فراہم کرنے کیلئے علیحدہ محکمہ قائم کرنے کا حکم دے دیا، جو جائیداد کی لیز، نقشوں سمیت دیگر مصدقہ قانونی معلومات فراہم کرے گا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ محکمہ قائم کرنے کا مقصد خریدوفروخت میں مسائل پر قابو پانا ہے، جائیدادوں کی معلومات نہ ہونے پر مقدمات کے انبار لگ گئے ہیں۔
عدالت نے نارتھ ناظم آباد میں پلاٹ پر تعمیرات کو بھی قانونی قرار دے دیا، جبکہ تعمیرات کے خلاف دو درخواستیں خارج کردی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔