ہومپاکستانپی ٹی آئی کے اہم رہنما کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا

پی ٹی آئی کے اہم رہنما کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا

لاہور(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود دل کی تکلیف کے باعث نجی اسپتال میں داخل ہو گئے۔

خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ نجی اسپتال میں شفقت محمود کی آج انجیو گرافی ہو گی۔

یاد رہے کہ شفقت محمود نے رواں برس جون میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے بھی صحت کے مسائل کے باعث استعفیٰ دے دیا تھا۔

شفقت محمود عمران خان کے دور میں وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ بھی رہ چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔