متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سری لنکا کی آدھی ٹیم 58 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی دعوت پر سری لنکا نے 10 اوورز کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر67 رنز بنالیے،اوپنر کوشل مینڈس اور پاتھم نسانکا 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ گھناتھیلاکا ایک رن پر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
افتخار احمد نے سیٹ بیٹر دھننجایا ڈی سلوا کو 28 رنز پویلین بھیج دیا۔
ایشیا کپ فائنل، پاکستان کیخلاف سری لنکن بیٹنگ مشکلات کا شکار، آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
