پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ میں دوسرے طلبی نوٹس پر بھی پیش نہ ہوسکے۔
اس ضمن میں بتایا گیا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ ایس پی تفتیشی ونگ رخسار مہدی اور پوری ٹیم سابق وزیراعظم کا انتظار کرتے رہ گئے۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے طلبی نوٹس پر اپنے وکیل کے ذریعے بیان بھجوایا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ قانون کے مطابق ملزم کوخود شامل تفتیش ہونا پڑتا جبکہ عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے نہیں بیان جمع کرایا تھا۔خیال رہے کہ 10 ستمبر کو عمران خان نے جے آئی ٹی کو جمع کروائے گئے بیان میں کہا تھا کہ امپورٹڈحکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گل کوگرفتار کرکے تشدد کانشانہ بنایا گیا، تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پرمیں نے پرامن شرکت کی۔
عمران خان دوسرے طلبی نوٹس پر بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوسکے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
