اسلام آباد- ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے ایف نائن پارک میں جلسہ منعقد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے مرکزی قائدین سمیت خواتین بچوں اور بزرگوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کی اور فیصلہ سنا دیا کہ عمران خان کو سائیڈ لائن کرنے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں اس موقع پر صدر اسلام آباد ریجن علی نواز اعوان ، سابق وفاقی وزراء مراد سعید ، اعظم سواتی ، راجہ خرم نواز ، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، ارکان قومی اسمبلی نفیسہ خٹک، شاندانہ گلزار، ملائکہ بخاری، سینٹر فوزیہ ارشد اور سیمی ایزدی سمیت اسلام آباد کی مرکزی قیادت بھی موجود تھی جلسے میں چیئرمین عمران خان کا گوجرانوالہ جلسے سے خطاب براہ راست دکھایا گیا

عمران خان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی، ایف نائن پارک میں عوام کی بڑی تعداد امڈ آئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
