ہومپاکستانریلوے آپریشن کی بحالی میں تیزی، مزید 8 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

ریلوے آپریشن کی بحالی میں تیزی، مزید 8 ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور-محکمہ ریلوے نے ٹرین آپریشن بتدریج بحال کرتے ہوئے 15 ستمبر سے روہڑی تک مزید 8 ایکسپریس ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 15 ستمبر سے روہڑی سے پشاور، لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی 8 ٹرینیں بحال کی جا رہیں ہیں جن میں کراچی ایکسپریس، قراقرم، فرید، بزنس اور علامہ اقبال ایکسپریس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گرین لائن، تیز گام اور پشاور سے جعفر ایکسپریس کو روہڑی تک بحال کیا جا رہا ہے جب کہ خیبر میل اور رحمان بابا ٹرینیں پشاور اور روہڑی کے درمیان پہلے ہی بحال کی جاچکی ہیں۔واضح رہے کہ سندھ میں طوفانی بارشوں کے بعد 26 اگست سے کراچی سے اندرون ملک ٹرین آپریشن معطل ہے، نواب شاہ اور خیرپور کے درمیان ریلوے ٹریک تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔