امریکہ میں رہتے کافی عرصہ بیت گیا ہے یہاں کا رہن سہن ، ماحول ،تہذیب و تمدن سب ہمارے معاشرے سے مختلف ہیں یہاں ہر نسل و رنگ کے لوگ بستے ہیں جوکہ کسی حد تک جھوٹ ، منافقت سے کافی دور ہیں ،یہاں زیادہ تر یہی دیکھنے میں آئے گا کہ جو کہا جا رہا ہے اصل میں بھی وہی ہے، کہانی کے پیچھے کوئی اور کہانی نہیں ہے۔تب پاکستانی معاشرے کا خیال آتا ہے ہمارا ملک ایک اسلامی ملک ہے پر وہاں جھوٹ ،منافقت ، ریاکاری ، دھوکا تو انتہا پر ہے لیکن سچائی، ایمانداری ، شرافت اور سادگی کی پرچھائیاں بھی دور دور تک نظر نہیں آتی تو ایسا کیوں ہے؟جبکہ ہمارا ملک ایک ایسی ریاست ہے جو اسلام کے نام پر بنا مگر صد افسوس اسلام کا نام ہی رہ گیا پراس پر عمل پیرا نہ ہو سکا،تو جہاں تک میری ناقص العقل کہتی ہے کمی ہماری تربیت میں رہ گئی ہے، ہم نے سِیکھا ہی نہیں کہ ایک مضبوط اور صاف ستھرے معاشرے کیلئے جھوٹ، فراڈ ، دھوکا کس حد تک نقصان دے ثابت ہو سکتا ہے ۔ ہم بحیثیت قوم ایک تھرڈ کلاس منافق قوم بن چکے ہیں ، ہمیں اپنے معاشرے کو بہترین بنانے کیلئے اپنی تربیت کو ٹھیک کرنا ہو گا ورنہ آنے والا وقت ہمارے لیے کٹھن اور رسوائی کا سبب ثابت ہو گا۔
پاکستانی معاشرہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔