Wednesday, January 15, 2025
ہومپاکستانوکلا تشدد کیس :اسلام آباد ہائیکورٹ اور کچہری کی تمام عدالتیں بحال

وکلا تشدد کیس :اسلام آباد ہائیکورٹ اور کچہری کی تمام عدالتیں بحال

اسلام آباد،اسلام آبادہائیکورٹ اور کچہری میں عدالتی کارروائی کل معمول کے مطابق ہو گی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ اور کچہری بند نہیں کی گئی۔ترجمان اسلام آباد کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائیکورٹ وکلا ہڑتال کے باعث سائلین کو آگاہ کرنے کیلئے کازلسٹ منسوخ کی گئی تھی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور تمام ججز اپنے چیمبرز میں موجود ہیں، اعلامیہ کے مطابق عدالتیں غیرمعینہ مدت تک بند نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف وکلا نے چیف جسٹس کے چیمبر سمیت رجسٹرار برانچ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا تھا، مشتعل وکلا نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توڑ پھوڑ کی، کشیدہ صورت حال کے باعث چیف جسٹس اسلام آباد کئی گھنٹوں تک اپنے چیمبرز میں محصور رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔