Saturday, October 5, 2024
ہومپاکستانالیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات عملے کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات عملے کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

اسلام آباد،الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات عملے کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے ریٹرنگ افسران اور پولنگ افسران کی تقرری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں سپیشل سیکرٹری ظفر اقبال ریٹرننگ افسر ہوں گے جبکہ شمشاد خان، شاہد اقبال، آصف علی یاسین اسلام آباد کے پولنگ افسران مقرر کردیے گئے ہیں ۔نوٹیفکیشن کے مطابق وقاص احمد ملک، عاطف رحیم، کاشف عباس ملک اور تبسم جاوید بھی اسلام آباد کے پولنگ افسران ہوں گے ،اعجاز انور چوہان سندھ کے ریٹرننگ افسر جبکہ غلام اسرار خان پنجاب کے ریٹرننگ افسر مقرر کردیے گئے ۔شریف اللہ خیبر پختونخواہ کے ریٹرننگ افسرجبکہ محمد رازق بلوچستان کے ریٹرننگ افسر مقرر کردیے گئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی ۔الیکشن کمیشن سینیٹ انتخابات کا شیڈول 11فروری کو جاری کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔