اسلام آباد،سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیراعظم کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز کے اجرا سے متعلق نوٹس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 10فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔وزیراعظم کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کے حوالے سے جسٹس قاضی فائز عیسی نے نوٹس لے کر بینچ تشکیل دینے کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوایا تھا۔ قاضی فائز عیسی کی عدالت نے چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیے تھے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے نوٹس اخباری اطلاعات پر لیا تھا۔
وزیراعظم کے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کے اجرا سے متعلق سپریم کورٹ میں لارجر بینچ تشکیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔