اسلام آباد ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس ، قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر تین ممبران پی پی پی پی کے سید نوید قمر، ن لیگ کے چوہدری حامد حمید اور پی ٹی آئی کے عطااللہ خان کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت لیٹر جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ایوان کے تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دوں گا،ایوان کا ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت 4 فروری کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ہونے والے واقعہ کی تحقیقات کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، سیکرٹری قومی اسمبلی ، قانونی اور آئینی امور سے متعلق اسپیکر کے مشیر اور سیکرٹریٹ کے دیگر سینئر افسران بھی شریک تھے۔ اجلاس کے آعاز پر اسپیکر نے کہا کہ گزشتہ جمعرات کو پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابل مزمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے کسٹوڈین کی حیثیت سے وہ ایوان میں آرڈر برقرار رکھنے کے لیے اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایوان کی کارروائی کو احسن انداز میں چلانے کے لئے مناسب کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اقتدار یا حزب اختلاف کے بنچوں سے وابستہ تمام ممبران قومی اسمبلی کے قواعد کو ماننے اور ایوان کے وقار کے تقدس کو برقرار رکھنے کے پابند ہیں۔ اسپیکر نے اسمبلی کی کارروائی اور شواہد کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد بلا تعصب اور دبا کے ہر قیمت پر ایوان کا تقدس برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ قومی اسمبلی 2007 میں کاروائی و طریق کار کے ضابطہ کے قاعدہ 21 کے تحت ممبران قومی اسمبلی سید نوید قمر (پی پی پی پی)، چوہدری حامد حمید (مسلم لیگ ن)اور عطا اللہ خان(پی ٹی آئی)کو اسمبلی قواعد کے ضابطہ 21 کے تحت جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس ، قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر نوید قمر، چوہدری حامد حمید اور عطااللہ خان کو لیٹر جاری کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔