Wednesday, January 15, 2025
ہومپاکستانسابقہ حکومتوں نے پختونخوا کو نظر انداز کیا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

سابقہ حکومتوں نے پختونخوا کو نظر انداز کیا، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

صوابی،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے پختونخوا کو نظر انداز کیا،رشکئی اکنامک زون پاکستان کا سب سے بڑا اکنامک زون بنے گا جس سے روزگار کے نئے مواقع میسر ہونگے۔ وہ ہفتہ کو صوابی کے علاقے ہنڈ میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ہنڈ کی تاریخی حیثیت ہے، آج ہنڈ کے عوام کو بڑا تحفہ دیا ہے ،ہم ہنڈ کی تاریخی اہمیت کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ یہاں پر سیاحت کو فروغ دینگے تاکہ روزگار کے موقع میسر ہوں ،تورخم باڈر کو کھول دیا ہے، بارڈر کھولنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،رشکئی اکنامک زون پاکستان کا سب سے بڑا اکنامک زون بنے گا جس سے روزگار کے نئے موقع میسر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان پشاور موٹر وے جے سی سی کے ایجنڈے پر ہیں ،چکدرہ سے چترال تک موٹر و تورخم تک ریلوے لائن بھی جے سی سے کے ایجنڈے میں ہیں ،یہ تینوں کام خیبرپختونخوا کے ہو رہے ہیں،پرانی حکومتوں نے پختونخوا کو نذر انداز کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔