Sunday, December 22, 2024
ہومتازہ ترینکورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے جدہ کورنیش احتیاطی طور پر بند کردیا گیا

کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے جدہ کورنیش احتیاطی طور پر بند کردیا گیا

ریاض(خالد نواز چیمہ )سعودی عرب میں جمعے جمعہ کی رات کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور عوامی اجتماعات کو محدود کرنے کے لیے کورنیش کو احتیاطی طور پر پبلک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق کمشنر جدہ مشعل بن ماجد نے جدہ میونسپلٹی کو سیکیورٹی اتھارٹی کے تعاون سے کورنیش کو بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مکہ ریجن کی پولیس کورونا ایس اوپیز پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف جدہ ساحلی تفریحی گاہ پرتفتیشی کارروائیاں کر رہی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔