Friday, January 3, 2025
ہومتازہ تریندوسراٹیسٹ: بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

دوسراٹیسٹ: بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

راولپنڈی ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا آخری میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کچھ دیر پہلے تک 58 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے ہیں۔ اس وقت کریز پر کپتان بابر اعظم اور فواد عالم موجود ہیں۔بابر اعظم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے کچھ دیر پہلے تک 77 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے میچ میں 12 چھکے مارے ہیں، جبکہ فواد عالم اب تک 42 رنز سکور کر چکے ہیں۔دوسرے ٹیسٹ کا کھیل شروع ہوا تو عمران بٹ 15 رنز بنانے کے بعد کیشو مہاراج کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے، جبکہ اظہر علی کوئی رن بنائے بغیر مہاراج ہی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آٹ ہوئے۔عابد علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور چھ رنز بنا کر اینرچ نورتجے کی گیند پر پولین لوٹ گئے۔ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔