Wednesday, January 15, 2025
ہومپاکستانانتظامیہ کی خصوصی ہدایات پرسی ڈی اے دفترمیں ای کچہری کا انعقاد

انتظامیہ کی خصوصی ہدایات پرسی ڈی اے دفترمیں ای کچہری کا انعقاد

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کی خصوصی ہدایات پر ادارہ ہذا میں ای کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ای کچہری میں شہر یوں نے اسٹیٹ اور لینڈ سے متعلق اپنے مسائل اور معاملات سے انتظامیہ کو آگاہ کیا جبکہ انتظامیہ نے شہریوں کوجلد مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔مزکورہ کچہری ہر15دن بعد منعقد کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ شہریوں کوبہترین سہولیات اورسروسسز کی فراہمی کے ساتھ ان کے دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی کوشاں ہے۔اسی ضمن میں گزشتہ روز شہر یوں بالخصوص متاثرین اسلام آباد اور الاٹیز کے مسائل کے حل کیلئے گزشتہ روز سی ڈی اے انتظامیہ کی سربراہی میں سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں کھلی ای کچہری کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر شعبہ اسٹیٹ،لینڈ،پلاننگ سمیت دیگر متعلقہ شعبہ جات کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا۔انتظامیہ نے نہ صرف سائلین کے مسائل سنے بلکہ موقع کومسائل نے حل کے احکامات بھی جاری کئے۔ دوران کچہری ایک شہری کی جانب سے اس کی فائل کے غم ہوجانے کی شکایت پر انتطامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر کو مذکورہ سائل کے مسئلے کو فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ سیکٹر آئی بارہ اور آئی پندرہ کے الاٹیز کی جانب سے موصول شکایات پرانتظامیہ نے انہیں آگاہ کیا کہ مزکورہ سیکٹروں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیاہے۔واضح رہے کہ کرونا کے باعث شہر یوں اور انتظامیہ کے درمیان آنے والے وقفے کوپر کرنے اورسی ڈی اے اور عوام کے درمیان فیڈ بیک کے نظام کو بہتر اورموثربنانے کیلئے ای کچہری کا انعقاد کیا گیاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔