اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے9 حلقوں میں ضمنی انتخابات چیلنج کرنے کا کیس،اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کر رہے ہیں،پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری روسٹرم پر آگئے۔
عدالت نے وکیل فیصل چوہدری سے استفسار کیا کہ مجھے قانونی وضاحت بتائیں جس کی وجہ سے اسٹے مانگ رہے ہیں ،آپ کیا چاہتے ہیں ؟ وکیل نے موقف اپنایا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن کو 9 نشستوں پر الیکشن کرانے سے روکا جائے ۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ مجھے قانونی وضاحت بتائیں جس کی وجہ سے اسٹے مانگ رہے ہیں ،
جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں 123 استعفی ہم نے دئیے ہیں سب پر الیکشن کرایا جائے 9 پر نا ہو ،
عدالت نے ریمارکس دیے کہ 16 اگست کے لیے آپ کا کیس رکھا ہوا ہے ۔
عدالت نے الیکشن کمیشن و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی
پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی انتخابات چیلنج کرنے کا کیس،ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
