اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایف آئی اے کے نوٹس کو عدالت میں چیلنج کردیا۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے اسد قیصر کو 11 اگست کو طلب کررکھا ہے جس کےخلاف انہوں نے عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے۔
اسد قیصر کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے مطابق آپ کے 2 بینک اکاؤنٹس ہیں، اسد قیصر 2 بینک اکاؤنٹس کھولنے اور انہیں چلانے سے منسلک ہیں لہٰذا انکوائری ٹیم کے سامنے ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں اور بینک اکاؤنٹس کے بارے میں سوالات کے جواب دیں۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور دفتری ملازمین سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسد قیصر نے ایف آئی اے میں طلبی کو چیلنج کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
