یومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی)نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے۔
ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوامیں دہشت گردی میں قیمتیں جانیں ضائع ہوئیں اور لوگ صدمے کا شکار ہوئے۔ایچ آر سی پی کے مطابق ریاست کو محض دعوئوں کے بجائے حقیقی طور پر دہشت گردی پر قابو پانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ایچ آر سی پی کے مطابق حکومت کو تمام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔
ایچ آر سی پی کا خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر اظہار تشویش
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
