بین الاقوامی سپلائی لائن میں خلل اور ایندھن کی کمی کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی نے ڈیرے ڈال لیے۔
عالمی بینک نے بھی بڑھتی غربت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔عالمی بینک کے مطابق دنیا بھر میں غربت میں بے قابو ہوچکی ہے۔ خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کنٹرول سے باہر ہو رہا ہے ۔عالمی بینک نے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کے غربت کی سطح سے نیچے آنے کو خطرہ بھی قرار دیتے ہوئے عالمی حکومتوں پر صورتحال بہتر بنانے کیلئے اجتماعی اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔
دوسری جانب موسمیاتی تبدیلی نے بھی رہی سہی قصر پوری کردی جبکہ عالمی منڈیوں میں پٹرول سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں مسلسل بڑھنے سے دنیا بھر کے ممالک پر مہنگائی مزید بڑھنے بڑھ سکتی ہے۔
عالمی بینک نے غربت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
