ہومپاکستانٹی ایل پی نے کارکنوں کو 13 اگست کو فیض آباد پہنچنے کی کال دیدی

ٹی ایل پی نے کارکنوں کو 13 اگست کو فیض آباد پہنچنے کی کال دیدی

راولپنڈی: تحریک لبیک پاکستان نے کارکنوں کو 13 اگست کو فیض آباد پہنچنے کی کال دے دی۔سیکرٹری اطلاعات ٹی ایل پی محمد امجد رضوی کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل پریڈ گرانڈ اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مانگی گئی لیکن اجازت نہیں دی گئی، رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو پریڈ گرانڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ سے پوچھنا چاہتے ہیں کیا ہم بھارت سے آئے ہیں؟ ہماری جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے، عمران خان کو پریڈ گرانڈ میں جلسے کی اجازت ہے تو ہمیں کیوں نہیں؟محمد امجد رضوی نے کہا کہ نظریہ پاکستان مارچ اور کانفرنس کے لیے کارکنوں کو 13 اگست کو فیض آباد پہنچے کی کال دی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نظریہ پاکستان کانفرنس میں سربراہ تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد رضوی کا بھرپور طریقے سے استقبال کریں گے اور ہمارے پروگرام میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔