اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہرآفت ،مصیبت اور مشکل کی گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی،امن وامان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں فوج نے اہم کردارادا کیا اور قربانیاںدیں، سانحہ لسبیلہ کے شہدا کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں پوری قوم برابر کی شریک ہے۔اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاستدان مصلحتوں کو نظر انداز کر کے فوج ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں،ہر چیز برداشت کی جاسکتی ہے لیکن فوج کے خلاف پروپیگنڈہ مہم ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان سیاسی معاملات اور مصلحتیں پس پشت رکھ کر پروپیگنڈہ مہم کوناکام بنائیں اور فوج کی سپورٹ کریں۔
فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناقابل برداشت ہے، چودھری شجاعت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
