Monday, December 23, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی نمائندگان کی نااہلی سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی نمائندگان کی نااہلی سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوامی نمائندگان کی نااہلی سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ تمام درخواستیں یکجاں کر کے ایک ہی بار فیصلہ کرتے ہیں تاکہ عام سائیلین کو بھی سن سکیں۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں کو سیاسی معاملات میں کیوں شامل کیا جاتا ہے؟ جس کے خلاف فیصلہ آتا ہے سوشل میڈیا پر تنقید شروع کر دیتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار سمیع ابراہیم اور فواد چوہدری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی کیسز کے فیصلوں پر مخالف پارٹیاں تنقید شروع کر دیتی ہیں دوران سماعت وکیل صفائی نے موقف اپنایا کہ نواز شریف کیخلاف بھی انہیں عدالتوں نے فیصلہ کیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اگرعوام غلط لوگوں کو منتخب کرتی ہے تو کرنے دیں آپ عدالت کو کیوں شامل کرتے ہیں؟ فواد چوہدری نے موقف اپنایا کہ ہمیں بلیک میل کرنے سے روکنا بھی عدالت کا کام ہے۔ اگر درخواست مسترد کی جاتی ہے تو ازالے سمیت فیصلہ سنائیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جس کے خلاف فیصلہ آتا ہے وہ سوشل میڈیا پر تنقید شروع کر دیتا ہے۔ درخواست گزار سمیع ابراھیم نے موقف اپنایا کہ میرے الزامات اگر ٹھیک نہیں تو اس کیس کو مثال بنائیں۔ عدالت نے عوامی نمائندوں کی نااہلی سے متعلق تمام درخواستیں یکجاں کر کے سماعت کے لئے 9 مارچ کی تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔