Saturday, September 7, 2024
ہوماسلام آبادحکومت آزاد کشمیر صحافیوں کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے، چوہدری طارق فاروق

حکومت آزاد کشمیر صحافیوں کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے، چوہدری طارق فاروق

بھمبر،سینئروزیرآزادحکومت ریاست جموں کشمیر چوہدری طارق فاروق نے کا ہے کہ وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں ریاست بھر میں ہرشعبے میں مثالی ترقی ہوئی،تمام اضلاع میں ترقیاتی کام مکمل ،عوام کی بنیادی ضروریات،ادراوں کا قیام،ریاست کی خود مختاری،بلاتفریق عوامی خدمت ،اجتماعی منصوبہ جات سمیت ہر شعبہ میں ترقی کا گراف گذشتہ کئی عشروں سے بہتر رہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بھمبر پریس کلب کے صدر جمیل شفیع کی قیادت میں ملنے والی صحافیوں کے وفد سے کیا۔انہوں نے کہاکہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کی مانند ہیں ،ریاستی تعمیر و ترقی،بیداری شعور میں میڈیا بھرپور کرداراداکرسکتاہے۔سینئر وزیرچوہدری طارق فاروق نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر صحافیوں کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے، صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے گئے ہیں،تحقیق پر مبنی صحافت کو سراہاجائے گا۔سینئروزیرحکومت آزادکشمیرچوہدری طارق فاروق سے سابق صدور حاجی راجہ نعیم گل ملک شوکت اعوان سینئر نائب صدر چوہدری عاطف اکرم جنرل سیکرٹری راجہ وحید مراد سیکرٹری اطلاعات چوہدری سلیم ساگر نے ملاقات کی ۔بھمبر میں صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر پی آر حافظ اظہرحسین رضا بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔