جعلی ڈی جی ایف آئی اے بنکر اعلی حکومتی شخصیات کو بلیک میل کرنے والا گینگ گرفتار،ایف آئی اے کے مطابق گینگ کے سرغنہ توقیر احمد کو بھی صادق آباد سے گرفتار کرلیا گیا، ملزمان جعلی سمز،واٹس ایپ کے ذریعے حکومتی شخصیات کو بلیک میل کرتے تھے،ملزمان نے جعلی موبائل سمز تیار کرنے والی فرنچائز کا بھی انکشاف کیا ہے، ملزمان کے ساتھی چوہدری وقاص،خالد سولنگی دبئی سے نیٹ ورک آپریٹ کرتے ہیں، دبئی میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔
جعلی ڈی جی ایف آئی اے بن کر اعلی حکومتی شخصیات کو بلیک میل کرنے والا گینگ گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔