Saturday, February 28, 2026
ہومUncategorizedپاور سیکٹر کو اگر نہیں سدھارا تو یہ ملکی معیشت کو لے ڈوبے گا، وزیر خزانہ

پاور سیکٹر کو اگر نہیں سدھارا تو یہ ملکی معیشت کو لے ڈوبے گا، وزیر خزانہ

فاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے، بجلی کی قیمتیں گذشتہ برس بڑھائی گئیں، نوٹیفکیشن اب آیا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے، رواں سال ترقیاتی بجٹ 550 ارب روپے ہے، اگلے سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 800 ارب روپے رکھا گیا ہے، گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 1500 ارب روپے تک بڑھ چکا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا نیشنل بجٹ کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ اس بجٹ کو زیادہ تر سراہا گیا ہے، بجٹ میں بہت ساری چیزیں مجبوراً کرنی پڑتی ہیں، پاکستان کے تمام وزرائے اعظم نے جتنا قرض لیا اس کا 80 فیصد عمران خان نےلیا، جب میں نے یہ کہا تو شوکت ترین نے کہا 80 فیصد نہیں 76 فیصد لیا ہے، عمران خان نے 79 فیصد زیادہ قرض لیا اپنی بات کی بھی درستی کرتا ہوں۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 1100 ارب روپے اس سال پاور سبسڈی کیلئے دیے گئے، نیپرا کا سسٹم کافی پیچیدہ ہے، ایک گھنٹہ لگا سمجھنے میں کہ کیسے بِلنگ کا سسٹم کام کرتا ہے، پاور سیکٹر کو اگر نہیں سدھاریں گے تو یہ ملکی معیشت کو لے ڈوبے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔