ہومپاکستانبجٹ :وزیر خزانہ نے اپنی ہی انڈسٹری کو مراعات دیدیں،پی ٹی آئی کا الزام

بجٹ :وزیر خزانہ نے اپنی ہی انڈسٹری کو مراعات دیدیں،پی ٹی آئی کا الزام

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے بجٹ میں اپنی انڈسٹری کو مراعات ددینے کی نشاندہی کردی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کیلیے طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے۔

حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کھاد پر سیلز ٹیکس 2 سے بڑھا کر10 فیصد کردیا گیا ہے جب کہ قدرتی گیس پر بھی سیلز ٹیکس 5 سے بڑھا کر10 فیصد کردیا گیا ہے لیکن،حماد اظہر نے اس لیکن کے آگے لکھا ہے کہ اسنیکس مینوفیکچرنگ کے لیے فلیور پاڈر پر ڈیوٹی میں کمی کردی گئی ہے سبحان اللہ۔اسی کو کہتے ہیں کہ دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی انڈسٹری کو ہی مراعات دے ڈالیں۔
Capture 13

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔