ہومپاکستانپاکستان میں پولیو بے قاپو،سال کا 8واں کیس رپورٹ

پاکستان میں پولیو بے قاپو،سال کا 8واں کیس رپورٹ

پاکستان میں رواں سال پولیو وائرس کے 8ویں کیسز کی تصدیق ہوگئی، بیس ماہ کے بچے کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا 20 ماہ کا بچہ پولیس سے متاثر ہوکر معذور ہوگیا۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پولیو کیسز حساس قرار دیئے گئے ایک ہی علاقے سے رپورٹ ہورہے ہیں، شمالی وزیرستان میں 2 کیس رپورٹ ہونے کے بعد مثر اقدامات کئے، پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔

وزیر صحت نے مزیدکہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلوائیں، حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

سیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت 23 مئی سے 27 مئی تک قومی مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں 5 سال تک کے 5 کروڑ بچوں کو حفاظتی قطرے پلوائے گئے، دونوں ممالک سے لوگوں کی آمد و رفت سے پولیو کے پھیلا کا خدشہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔