کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے) کی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد شہر کو مزید سرسبز وشاداب اور جاذب بنانے کیلئے انوائرمنٹ ونگ کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی ہدایت پر انوائرمنٹ ونگ نے دس لوڈر رکشوں کی خریداری کی ہے۔ یہ لوڈر رکشے پودوں، ہارٹیکلچر اوزار سمیت ٹرانسپورٹیشن میں مدد ملنے کے ساتھ ساتھ گرین ویسٹ کو کسی بھی جگہ سے ہٹانے اور اسکو تلف کرنے میں بھی مددگار ثابت ہونگے۔واضح رہے ان اقدامات کا مقصد فلیڈ مین کام کرنے والے عملے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اسی طرح کلین اینڈ گرین اسلام۔آباد کی مناسبت سے ان لوڈر رکشوں کو سبز رنگ میں پینٹ کیا گیا ہے۔مزید برآں چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے انوائرمنٹ ونگ کو مزید دس نئے ٹریکٹرز اور دو واٹر بوزز کی خریداری کی منظوری بھی دے دی گئی ہے تاکہ لینڈ سکیپنگ کو بہتر کرنے سمیت شہر میں گرین کریکٹر کو بڑھانے میں مدد مل سکے۔واضح رہے کہ شعبہ انوائرمنٹ ماحولیات کی جانب سے اسلام آباد شہر کو مزید سرسبز وشاداب بنانے کے لئے شہر بھر کی مختلف مرکزی شاہراہوں، رابطہ سڑکوں، سڑکوں اور نالوں کے اطراف سلوپس، گرین بیلٹس سمیت پارکس میں شجرکاری کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے تاکہ شہریوں کی معیار زندگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافہ،انوائرمنٹ ونگ کیلئے دس لوڈر رکشوں کی خریداری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
