Tuesday, February 17, 2026
ہومپاکستانملک کے حالات گھمبیر،حکومت کی توجہ اپنے کیسز کی طرف ہے،فواد چودھری

ملک کے حالات گھمبیر،حکومت کی توجہ اپنے کیسز کی طرف ہے،فواد چودھری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایف آئی آر کا سلسلہ چلتا رہے گا یہ قانونی معاملہ ہے لیکن ملک کے حالات گھمبیر ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت حکومت نہیں جس کو عوامی حمایت حاصل ہو حکومت کنٹرول میں نظر نہیں آرہی،اداروں سے پہلے پراسیکیوٹرز ہٹائے نام ای سی ایل سے نکلوائے تفتیشی کو تبدیل کر کے ریکارڈ تبدیل کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ اپنے کیسز کی طرف ہے ،چییرمین نیب نیا لگا رہے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں سے ووٹنگ کا حق چھیناگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔