ہومپاکستانراولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی

راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی۔میٹرو بس سرو س انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس دو روزمعطل کہ گئی تھی ۔بس سروس پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے باعث معطل کی گئی تھی۔انتظامیہ میٹرو بس سروس کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس دو روز قبل پی ٹی آئی لانگ مارچ کےباعث بند کی گئی تھی ۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے سبب سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جڑواں شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا تھا۔سکیورٹی حکام کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا تھا جبکہ میٹرو بس سروس کو بھی معطل کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔