لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور سے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہمراہ لانگ مارچ کے ایک قافلے کی قیادت کر رہی تھیں کہ اس دوران ان کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔پولیس اہلکاروں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو بتی چوک کی طرف جانے کی اجازت دینے سے انکار کیا جس پر انہوں نے انکار کر دیا اور ڈاکٹر پی ٹی آئی رہنما گاڑی کو آگے بڑھاتی رہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے گاڑی آگے بڑھانے کی کوشش کی تو اس دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے ان کی گاڑی پر شدید لاٹھی چارج کیا گیا جس سے ان کی گاڑی کی ونڈ اسکرین بھی ٹوٹ گئی۔پولیس کے لاٹھی چارج کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی اور گاڑی آگے بڑھا دی تاہم خود قسمتی سے اس واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔
یہ خاتون ستر سال سے ذائد عمر کی ڈاکٹر یاسمین راشد ہیں۔۔ انکو کینسر ہے اور پورا پاکستان یہ جانتا ہے۔۔ انکے ساتھ جو بے غیرتی کی جا رہی ہے۔۔ عوام کو اسکو یاد رکھنا چاہیے! pic.twitter.com/EpoDW1ropg
— Adeel Raja (@adeelraja) May 25, 2022
پولیس کی یاسمین راشد کی گاڑی کو روکنے کی کوشش ۔۔۔لاٹھیاں مارکر وینڈ سکرین توڑ دی۔۔۔گاڑی پولیس کا حصار توڑ کر آگے بڑھ گئی ۔۔۔پیچھے آنے والی دوسری گاڑی کو روک کر ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑی پر چاروں اطراف سے ڈنڈے برسائے گئے pic.twitter.com/A2NuvX8V7K
— Asma Chaudhry (@asmaschaudhry) May 25, 2022
