اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا معاملہ ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دی ۔چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ کل سابق گورنر پنجاب کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
عمر سرفراز چیمہ کی بطور گورنر عہدے سے برطرفی کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
