ہومپاکستانوزیر خزانہ الزام لگانے کے بجائے ثبوت سامنے لائیں، عثمان بزدار

وزیر خزانہ الزام لگانے کے بجائے ثبوت سامنے لائیں، عثمان بزدار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل الزام لگانے کے بجائے ثبوت سامنے لائیں۔وزیر خزانہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر خزانہ کا سیمنٹ لائسنس فروخت کرنے کا مجھ پر الزام غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں انڈسٹری کو فروغ دینا ترجیح تھی، سیمنٹ لائسنس ممنوعہ نہیں، پسماندہ علاقوں کیلئے دیے، تعمیراتی شعبے نے معیشت کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سیمنٹ لائسنس قانونی تقاضے پورے کر کے کابینہ کی منظوری سے دیے، چند ہفتوں میں نااہل وزیر خزانہ نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر خزانہ جھوٹے الزامات کے بجائے معیشت پر توجہ دیں۔خیال رہے کہ کراچی آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےمفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ بزدار صاحب نے سیمنٹ فیکٹری کے 16 لائسنس بیچے ہیں، جبکہ شہباز شریف نے دس سال میں سیمنٹ فیکٹری کا ایک لائسنس بھی نہیں دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔