ہومتازہ ترینوزیراعظم کا قوم سے خطاب کا امکان

وزیراعظم کا قوم سے خطاب کا امکان

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ دو دن میں قوم سے خطاب متوقع ہے جبکہ نوازشریف نے آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان ، سردار اختر مینگل ،خالد مقبول صدیقی ، خالد مگسی ،محمود اچکزئی و دیگر سے روابط کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات سے متعلق ن لیگ کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا اور عوام کو ریلیف دینے اور سب سڈی کو محدود کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے بھی نواز شریف کو اپنے موقف سے آگاہ کیا ، نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی ہے۔اسکے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف کا آئندہ دو دن میں قوم سے خطاب متوقع ہے۔وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھی تمام صورت حال رکھیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔