اسلام آباد(سب نیوز)مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف کے آصف زرداری سمیت اتحادی رہنمائوں سے رابطے ،کیاکیا باتیں ہوئیں ؟سب کچھ سامنے آگیا ۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف نے آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان ، سردار اختر مینگل ،خالد مقبول صدیقی ، خالد مگسی ،محمود اچکزئی و دیگر سے روابط کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے آئندہ انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات سے متعلق ن لیگ کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا اور عوام کو ریلیف دینے اور سب سڈی کو محدود کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے بھی نواز شریف کو اپنے موقف سے آگاہ کیا ، نوازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو بھی تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کردی ہے۔
