ہومپاکستانوزیراعظم شہبازشریف متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

وزیراعظم شہبازشریف متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہبازشریف یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی وفات پر تعزیت کے لئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف لندن سے واپسی پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف اتوار کو یو اے ای کے نومنتخب صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان سے مرحوم صدر کی وفات پر تعزیت کریں گے۔ وزیراعظم محمدشہبازشریف حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے یواے ای کی قیادت اور عوام سے اظہار افسوس کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔