Monday, May 25, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کی نواز شریف سے پہلی ملاقات

وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کی نواز شریف سے پہلی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔
ن لیگ کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لندن میں نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ایک تصویر میں شہباز شریف کو اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے جھک کر گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
لندن میں ن لیگ کا اہم اجلاس طے ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ وفاقی وزراء احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور خرم دستگیر بھی لندن پہنچے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔