Monday, May 25, 2026
ہومپاکستانقومی اسمبلی نے صدر مملکت کیخلاف غیرآئینی احکامات پر مذمتی قرارداد منظور کرلی

قومی اسمبلی نے صدر مملکت کیخلاف غیرآئینی احکامات پر مذمتی قرارداد منظور کرلی

قومی اسمبلی نے صدر مملکت کے خلاف غیرآئینی احکامات پر مذمتی قرارداد منظور کرلی جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے صدر مملکت کے خلاف قرارداد کی مخالفت کر دی۔

غیر آئینی احکامات سے متعلق قرارداد محسن داوڑ نے پیش کی۔

قرارداد کے مطابق صدر مملکت نے گورنر پنجاب کی تقرری کے معاملے میں غیر آئینی احکامات جاری کیے، صدر مملکت نے ایوان صدر کے دفتر کا غیر آئینی استعمال کیا لہٰذا یہ ایوان صدر مملکت کے غیر آئینی احکامات کی مذمت کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔