اسلام آبا(مانیٹرنگ ڈیسک)عوام کوسروس سہولیات کی فراہمی میں بہتری کےلئےڈپٹی کمشنر اسلام آباد 12مئی بروز جمعرات کوکورال سہالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کو تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے ۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی طرف سے متعلقہ افسران کو بھی مراسلہ جاری کردیا گیا۔کھلی کچہری کے موقع پر ایس ایس پی آپریشنز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ،ڈائریکٹر ایل جی اینڈ آر جی ،فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ،ایکسیین آئیسکو،تحصیلدار اسلام آباد اور سیکرٹری یونین کونسل موجود ہوں گے ۔ڈپٹی کمشنر اس موقع پر عوام کی شکایات سن کو فوری ازالہ کریں گے

