اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ پڑنے پر سروسز اسپتال لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے،
یاد رہے ڈاکٹر رضوان نے شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کی تھیں۔ڈاکٹر رضوان نے شوگر اسکینڈل پر بھی تحقیقات کی تھیں، موجودہ حکومت کے آنے پر ڈاکٹر رضوان چھٹیوں پر چلے گئے تھے۔
